Jan ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر دہشت گرد اسرائیل کا وحشیانہ حملہ جاری،  چوبیس گھنٹے 15 فلسطینی شہید

فلسطینی ذرائع نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حملوں میں 15 فسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تفصیلات کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں رفح اور جبالیا کے مشرق میں غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے جاری رہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کے ان حملوں میں پانچ معصوم بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوج کے ان وحشیانہ حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر غزہ میں فلسطین کے ابلاغیاتی مرکز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایک ہزار 193 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 اس رپورٹ کے مطابق  غزہ میں جںگ بندی کے نفاذ کے بعد گزشتہ 90 دن میں صرف 23 ہزار 19 ٹرک سامان غزہ پہنچا ہے جبکہ 54 ہزار ٹرک سامان اس مدت میں پہنچنا چاہئے تھا۔

ٹیگس