لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، متعدد نئے حملے
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے لبنان میں ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور جنوبی لبنان پر متعدد حملے کئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ غاصب صیہونی حکومت نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے جباع کالونی، ریحان، الجبور اور المحمودیہ علاقوں پر حملے کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے القطرانی کالونی کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اس سے پہلے بھی بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے مختلف علاقوں پر جارحانہ حملے کئے ہیں۔