غزہ کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 4 فلسطینی شہید
غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق علاقے میں متعدد افراد کی لاشیں اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں تاہم ایمبولینسیں اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں مسلسل حملوں کے باعث انہیں نکالنے سے قاصر ہیں۔
مذکورہ وزارت کے مطابق 11 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 1,207 افراد شہید، 3,914 زخمی جبکہ 803 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 333 تک پہنچ گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel