جنوبی لبنان: غاصب اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 افراد شہید
Aug ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، تازہ حملے میں 7 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان پر اپنے جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ حملے میں 7 افراد کی شہادت کی خبر ہے۔
مذکورہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے انصار گاؤں کے مضافات میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔
اس اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ حملے کا شکار ہونے والا مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس