ہم خطے میں دوبارہ ٹکراؤ کے خواہاں نہیں: متحدہ عرب امارات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i458424-ہم_خطے_میں_دوبارہ_ٹکراؤ_کے_خواہاں_نہیں_متحدہ_عرب_امارات
متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں دوبارہ ٹکراؤ کا خواہاں نہیں ہے۔
(last modified 2026-11-02T19:54:22+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۲۶ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • ہم خطے میں دوبارہ ٹکراؤ کے خواہاں نہیں: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں دوبارہ ٹکراؤ کا خواہاں نہیں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: روزنامہ "النہار" کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں فوجی تنازعات کے ایک نئے دور کا خواہاں نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے عرب ممالک اور ایران کے درمیان اعتماد کو پہنچنے والے نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں دوبارہ فوجی ٹکراؤ نہیں چاہتا۔

انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے جُڑی ہوئی ہے، کہا کہ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے سسٹم کی طرح ہے۔ ان میں سے کسی بھی ملک کو متاثر کرنے والی ہر چیز متحدہ عرب امارات کو بھی متاثر کرے گی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اسے کشیدگی میں اضافے سے محفوظ رکھا جائے اور بحری راستوں پر جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔

انور قرقاش نے ایران کے خلاف امریکا کی مسلسل جارحیت اور بحری ناکہ بندی کا ذکر کیے بغیر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو 28 فروری 2026 سے پہلے کی حالت پر واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel