یمن: تعز کے مصروف بازار پر سعودی جنگی طیاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i458608-یمن_تعز_کے_مصروف_بازار_پر_سعودی_جنگی_طیاروں_کا_حملہ
یمنی حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے تعز کے ایک مصروف بازار پر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2026-11-06T17:18:23+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • یمن: تعز کے مصروف بازار پر سعودی جنگی طیاروں کا حملہ

یمنی حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے تعز کے ایک مصروف بازار پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق  یمنی ذرائع ابلاغ نے یمن پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے صوبۂ تعز میں ایک مصروف بازار کو نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کے مطابق المسیرہ کے نامہ نگار نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے جاری رہنے کی اطلاع دی ہے۔ اس یمنی میڈیا ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے صوبۂ الحدیدہ کے علاقے "حیس" پر بمباری کی۔

تعز میں المسیرہ کے نامہ نگار نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے بازار میں بھیڑ کے وقت، جب بڑی تعداد میں لوگ خرید و فروخت میں مصروف تھے، تین مرتبہ "الوازعیہ" کے علاقے میں ایک بازار کو نشانہ بنایا۔

اس یمنی میڈیا کے مطابق شمالی یمن کے صوبۂ صعدہ کے سرحدی علاقے "شدا" پر سعودی فوج کے حملے کے نتیجے میں کئی یمنی شہری زخمی ہوئے۔

صعدہ میں المسیرہ کے نامہ نگار نے اس صوبے کے ضلع مجز کے علاقے "الجعملہ" پر سعودی جنگی طیاروں کے فضائی حملے کی بھی خبر دی۔

ادھر یمن کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ یمن کے خلاف کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 276 اور زخمیوں کی تعداد 654 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمنی فورسز کی جانب سے نجران کی طرف فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel