امریکی دہشت گردی، بحیرۂ عمان میں ایک جہاز پر حملہ
Nov ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
دہشت گرد امریکی فوج نے بحیرۂ عمان میں ایک جہاز پر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے اتوار کی صبح بحیرۂ عمان ميں ایک تجارتی بحری جہاز کو ناکارہ بنادینے کا دعویٰ کیا ہے۔
سینٹکام نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ تجارتی بحری جہاز پر اس وقت حملہ کیا گیا جب اس کے عملے نے تسلسل کے ساتھ دی جانے والی وارننگ کو نظرانداز کرکے، ایران کا بحری محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔
سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم وی ہوڈا نامی یہ بحری جہاز سینٹ کیٹس کے پرچم کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا کہ ایک امریکی فوجی طیارے نے اس کے پچھلے حصے پر بمباری کردی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس