صیہونی ذرائع نے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں حزب اللہ لبنان کے متعدد ڈرونز کی پروازوں کی خبر دی ہے۔
شمال مشرقی شام کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں حسکہ کے جنوبی مضافاتی علاقے کے شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ بھی شامل ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم آج ایران کے مقامی وقت کے مطابق 5:30 بجے تقریر کریں گے جس کا سحر اردو ٹی وی چینل سے لائیو ترجمہ نشر کیا جائے گا۔
حزب اللہ کے آپریشنز روم نے جنوبی محاذ پر جاری جنگ کے بارے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم اکتوبر 2024 کو لبنان پر زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک 110 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے لبنان کے محاذ پر اسرائيل کے ایک فوجی کی ہلاکت اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے تین بار وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جس میں پچاس فلسطینی شہید اور ایک سو دس دیگر زخمی ہو گئے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پیرکی رات تل ابیب میں اہم فوجی علاقوں پر ڈرون طیاروں سے حملے کئے گئے ہیں۔
گروپ جی ٹوئنٹی کے نام سے مشہور دنیا کے بیس بڑے اقتصادی ممالک کے سربراہوں نے منگل کی صبح ایک مشترکہ بیان میں غزہ کی پٹی اور لبنان میں جامع جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
پیر کے روز لبنان کی حزب اللہ نے غزہ اور لبنان کی حمایت اور صیہونی دہشتگردی کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب سمیت مختلف صیہونی مراکز کے خلاف 18 کارروائیاں کی ہیں۔
ابلاغیاتی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حالیہ ہفتوں میں شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں 30 صیہونی فوجی اور افسران ہلاک ہوئے ہیں