Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • یمن: صنعا کے مختلف علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری
    یمن: صنعا کے مختلف علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

خبروں کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کو صنعا کے جنوب میں واقع ایوان صدر کے قریب النہدین کیمپ پر حملہ کیا۔ سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بھی صنعا کے جنوب مغرب میں واقع العرقوب اور صنعا کے مغرب میں الاستقبال کیمپوں پر بھی بمباری کی۔

اس درمیان یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسما‏عیل ولد شیخ نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود سوئٹزرلینڈ میں امن مذاکرات جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمنی گروہوں کے درمیان دو طرفہ اور چند جانبہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ جنگ کا بندی کا احترام کیا جانا چاہئے اور جو امدادی ٹیمیں انسان دوستانہ امدادی اشیا عام شہریوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں انہیں یمن میں داخل ہونے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

ٹیگس