جنگ بندی کی خلاف ورزی، یمن پر سعودی حملے جاری
سعودی عرب نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں نے اتوار کے روز دارالحکومت صعنا میں بنی مطر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے برید مناخہ نامی علاقے پر بھی بمباری کی ہے۔اس حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سعودی عرب نے امریکہ اور بعض عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ سے یمن پر جارحیت شروع کررکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کو زبردست نقصان پہنچا۔
یمن پر سعودی جارحیت کا مقصد اس ملک کے سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا اور القاعدہ اور داعش کے مقابلے میں یمن کا تحفظ کرنے والی عوامی تحریک انصار اللہ کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔