Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • حکومت پاکستان پر مختلف جماعتوں کی تنقید

دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں حکومت اسلام آباد کی ناتوانی پر پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کڑی تنقید کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بلوچستان شیعہ کونسل، عزاداری کونسل اور پاکستان کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گرد گروہوں کے حملے روکنے میں نہ صرف ناکام رہی ہے بلکہ پاکستان میں مساجد، امام بارگاہوں اور شیعہ مسلمانوں کے دیگر مذہبی مقامات پر حملے بھی تیز ہو گئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سید حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پے در پے واقعات کے باوجود کوئٹہ انتظامیہ سے ایک سریاب روڈ پر سیکورٹی رٹ قائم نہ ہو سکی، دہشتگرد بلاخوف و خطر سڑکوں پر چوکیوں کے باوجود اسلحہ سے لیس پھرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا پل کے قریب ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سوارمسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ صوبے بلوچستان پاکستان کا ایک بدامن ترین صوبہ ہے جہاں جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت تقریبا بیس دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں جو عام شہریوں اور شیعہ مسلمانوں کا قتل عام اور شیعہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرتے ہیں۔

ٹیگس