Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکی پالیسی پر پاکستان کی نکتہ چینی

پاکستان نے ایک مرتبہ پھرامریکی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں امریکی پالیسی پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان افغان امن عمل میں امریکا کی مدد کررہا ہے،پاکستان کے مثبت رویے پر امریکا بھی مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرے۔

پاکستان کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو چاہیے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کااعتراف کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ سےملاقات میں آئی ایم ایف معاہدے ، ایف اے ٹی ایف پر بات ہوگی جبکہ انہیں ایف اے ٹی ایف سےمتعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان اور روسی صدرکے درمیان پاک روس دو طرفہ تعاون پر بہت مثبت گفتگو ہوئی جبکہ روسی صدر سے ڈیڑھ گھنٹے سےزائد ملاقات میں افغانستان اورخلیج فارس کی صورتحال پر بات ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسانہیں ہوتا کہ روس کے ساتھ تعلقات سے کسی اورملک سے تعلقات خراب ہوں۔

ٹیگس