اسلام آباد میں آزادی مارچ اور دھرنے کا سلسلہ جاری
Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آزادی مارچ اور دھرنا جاری ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے آزادی مارچ میں شامل افراد اسلام آباد میں موجود ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق پختون خواہ ملی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں جن کا مارچ کے قائد مولانا فضل الرحمن نے استقبال کیا ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مارچ کے جلسے کا باضابطہ آغاز ہوا اور مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکا سے خطاب کیا ۔اسلام آباد میں جلسہ گاہ میں پاکستان کی حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتوں ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے رہنما اور کارکن بھی جلسے میں شریک ہیں۔