Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • پاک افغان سرحد پرفائرنگ، ایک ہلاک 6 زخمی

پاک افغان سرحد باب دوستی پر تاجروں اور سیکیورٹی عملے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن بارڈر باب دوستی پر احتجاج کرنے والے تاجروں اور سیکیورٹی عملے کے مابین تصادم، پھتراؤ، ٹائر جلانے اور فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر چمن کے ضلعی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

چمن کے اسسٹنٹ کمشنر زکاءاللہ درانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 4 زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد چمن کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی کو بڑھادیا گیا۔اسپ

خیال رہے اس سے قبل بھی چمن بارڈر پر تشدد کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس