Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان اورہندوستان کے سیاسی و تجارتی تعلقات کی بحالی

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان معطل شدہ سیاسی و تجارتی تعلقات بحال ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام  ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزمذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ  ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے خط میں کہا تھا کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

ٹیگس