پاکستان: 10 ایف سی اہلکار جاں بحق و زخمی
May ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان کی سرحد کے قریب ہونے والے حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منزہ کئی سیکٹر ضلع ژوب میں پیش آیا۔ ایف سی اہلکار سرحد پر باڑ لگانے کیلئے جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان اور افغانستان کی بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں متعدد پاکستانی شہری اور فوج کے اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے۔