Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود ایران ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے۔

کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر ملک میں ایک شہر ایسا ہوتا ہے جو ملک کو چلاتا ہے، کراچی جب خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایران کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی طاقتوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں، اس کے باوجود ایران کا دارالحکومت تہران ایک جدید ترین شہر ہے۔ یہ شہر سالانہ 50 کروڑ ڈالر اکٹھا کرتا ہے لیکن کراچی مشکل سے 2 کروڑ ڈالر بھی اکٹھا نہیں کرتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ تہران اور لندن کی طرح کراچی کو بھی خود مختاری دی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران نے مختلف شعبوں میں مثالی ترقی و پیشرفت کی ہے اور اس کی زندہ مثال پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ بیان بھی ہے۔

ٹیگس