Apr ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ، چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک

پاکستان کے صنعتی اور تجارتی مرکزکراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں چینی باشندوں سمیت کم سے آٹھ افرا د ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ کراچی یونیورسٹی کے اندر، غیرملکی اساتذہ اور طلبا کو لے جانے والی وین میں ہوا ہے۔

پاکستانی پولیس نے دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چارافراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

وین کی سیکورٹی پر مامور چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکہ ایک خودکش حملہ آور نے کیا ہے ۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں اس سے پہلے بھی چینی باشندوں پر دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں۔ سن دوہزار اٹھارہ میں کراچی میں چینی قونصل خانےکو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

ٹیگس