May ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ سینٹ میں مسجد اقصیٰ اور  قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرار داد منظور

سینٹ اجلاس میں اسلامو فوبیا اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرار داد منظور ہوئی۔

سحر نیوز/پاکستان: ایوان میں پیش کی گئی قرار داد میں اسرائیلی فوج کے حالیہ تشدد اور کئی برسوں سے غزہ کی بندش کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کے یہ ایوان 72 برسوں سے فلسطینی قبضے کی مذمت کرتا ہے۔ سینٹ اجلاس میں اسلامو فوبیا اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بھی قرار داد منظور کی گئی۔

گزشتہ دنوں فلیگ مارچ کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں مشتعل صیہونی آباد کاروں کے مسلمانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ واقع میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے تھے۔

جنونی جتھے کی سربراہی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتامار بین گویر کر رہے تھے۔ صیہونی جتھے نے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور نمازیوں کو زدوکوب کیا جس میں درجنوں مسلمان زخمی ہوگئے۔

ٹیگس