Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • سید مہدی شاہ، جی بی کے گورنر مقرر (تصویر بشکریہ ڈان نیوز)
    سید مہدی شاہ، جی بی کے گورنر مقرر (تصویر بشکریہ ڈان نیوز)

صدر پاکستان عارف علوی نے مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا گورنر مقرر کر دیا۔ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے مہدی شاہ کو گورنر جی بی بنانے کی سمری بھجوائی تھی۔

صدر پاکستان عارف علوی نے سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا گورنر مقرر کر دیا۔ اس سے پہلے جون میں تحریک انصاف کے راجہ جلال حسین مقبول نے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا جسے صدر پاکستان نے قبول کر لیا تھا۔ گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی شق 33-3 کے مطابق صدارتی اختیارات کے تحت وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر  صدر پاکستان نے دستخط کر دئیے۔

اسکردو سے تعلق رکھنے والے سید مہدی شاہ پی پی پی کے جیالے مانے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سید مہدی شاہ 2010 سے 2014ء تک جی بی کے چیف منسٹر بھی رہ چکے ہیں  اور 2008 سے 2017ء تک پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

ان کے بارے میں کہا جاتا ہےکہ ان کے سابقہ پاکستان صدر آصف زردای، سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹوزرداری سے  قریبی تعلقات رہےہیں۔

ٹیگس