Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیائی ہائی کشمنر سے ملاقات (تصور بشکریہ ڈان نیوز)
    وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیائی ہائی کشمنر سے ملاقات (تصور بشکریہ ڈان نیوز)

پاکستان ہندوستان کے ساتھ عدالت، برابری اورباہمی احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات اور مسئلہ جموں کشمیرکا اقوام متحدہ کی قرارداوں اور کشمیری عوام کے رائے کے مطابق حل کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے دفتر کے مطابق انہوں نے آسٹریلیا کے نئے تعینات شدہ ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات اور مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے جو برابری، انصاف اور باہمی احترام کے اصول پر قائم ہوں۔ اس تناظر میں ایک جموں اور کشمیر کے مسئلہ کا ایک منصفانہ اور پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام  کی خواہشوں کے مطابق لازمی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے کیوں کہ جنوبی ایشیاء کا پائیدار امن و استحکام اسی میں مضمر ہے۔

پاکستان وزیراعظم نے افغانستان مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے بھی پاکستان آسٹریلیا تعقلات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغانستان سے آسٹریلیا اور دوسرے ممالک کے پھنسے افراد کے انخلاء پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 

ٹیگس