Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • گلگت میں دہشت گردوں نے بابوسر روڈ بندکر دیا، سیاح اور وزیر راستے میں پھنس گئے۔

دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کو خیبرپختونخواہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے ۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپور ٹ کے مطابق دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کو خیبرپختونخواہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے جس سے چلاس کے نزدیک سیاح اورگلگت بلتستان کے وزیر عبیداللہ بیگ راستے میں پھنس گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شدت پسند عناصر نے چلاس کے نزدیک مرکزی شاہراہ کو پتھر اوررکاوٹیں ڈال کر بند کردیا ہے، وہ حکومت سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے بدنام زمانہ اوربہت سے کیسوں میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر حبیب الرحمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دیامیرچلاس کے گاؤں تھک میں روڈ کو بند دیا جس سے دونوں اطراف سے آنے جانے والی ٹریفک بند ہوگئی اورمسافر راستے میں پھنس گئے۔

مقامی پاکستانی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور اہلکاران دہشت گردوں سے مذاکرات کر رہے ہیں جو اپنے ساتھیوں کی رہائی اورسخت گیراسلامی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ دہشت گرد نانگا پرپت میں 10غیرملکی سیاحوں کے قتل میں  بھی مطلوب ہے۔

 

ٹیگس