Oct ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان مغربی ممالک کی طرف سے ماحولیات کی تباہی کے نتائج بھگت رہا ہے۔انتونیوگوٹریس

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوٹریس نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے موضوع پر ہونے والی ایک گفتگو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو تباہ کرنے والی 80فیصد مضرگیسوں کا اخراج صنعتی ممالک سے ہوتا ہے اورپاکستان موسمیاتی تباہی کے سنگین نتائج کو بھگت رہا ہے

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوٹریس نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے موضوع پر ہونے والی ایک گفتگو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو تباہ کرنے والی 80فیصد مضرگیسوں کا اخراج صنعتی ممالک سے ہوتا ہے اورپاکستان موسمیاتی  تباہی کے سنگین نتائج کو بھگت رہا ہے، مغربی صنعتی ممالک کوسیلاب کی تباہی اورآفات سے باہر آنے کےلئے مددکرنا چاہیے۔

انتونیوگوٹریس نے کہا کہ ابھی پاکستان اس کا شکار ہوا ہے ، کل ہم میں سے کوئی ملک اورہمارے لوگ اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظورکی گئی جس کے مطابق امداد فراہم کرنے والے ممالک اوراداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بحالی اورتعمیر نو کی کوششوں میں بھرپورتعاون کریں۔

حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ  سیلابی پانی نے ان کے اپنے ملک پرتگال کے رقبہ سے تین گنا زیادہ علاقے کو ڈبو دیا ہے اور پاکستان  ابھی صحت عامہ کے نظام کی تباہی کے دہانہ پر پہنچا ہوا ہے اورملیریا، ہیٖضہ اور ڈینگی بخار جیسے امراض سیلاب سے ہونی والی اموات سے کہیں زیادہ انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

ٹیگس