سینٹ میں پی ٹی آئی اراکین کے ہنگاموں کے باوجود چار ترمیمی بل منظور
پاکستانی سینٹ میں پی ٹی آئی اراکین کے ہنگاموں کے باوجود چار ترمیمی بل منظور کر لئےگئے۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو سینیٹ کے اراکین نے کافی ہنگامہ کیا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے اعظم سواتی کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چـیئرمین سینٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے سخت احتجاج اور ہنگاموں کے دوران، سینیٹ نے مجموعہ فوجداری قوانین ترمیمی بل دو ہزار اکیس ، تشدد اور زیر حراست موت امتناع و سزا ترمیمی بل دو ہزار بائیس، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل دو ہزار بائیس اور انٹرگورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشن ترمیمی بل دو ہزار بائیس بل منظور کئے ۔
پاکستانی سینیٹ میں مذکورہ چاروں ترمیمی بل ایسی حالت میں پاس ہوئے ہیں کہ ہنگاموں کے باعث اجلاس پورے دن کے لئے ملتوی کردیا گیا۔