Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • وہ تمہیں بدنام کر رہے ہیں جنرل باجوا، عمران خان کا لانگ مارچ میں خطاب
    وہ تمہیں بدنام کر رہے ہیں جنرل باجوا، عمران خان کا لانگ مارچ میں خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے لاھور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے، اپنی تقریر کے دوران انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ تمہیں بدنام کر رہےہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے لاھور سے اپنا لانگ مارچ شروع کر دیا ہے۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی لیڈر اعظم سواتی کی آج کی پریس کانفرنس کا حوالے دیا۔ اعظم سواتی نے اس پریس کانفرنس میں دو فوجی افسران کے نام لئے تھے جنہوں نے اس پر تشدد کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے دو لوگوں کے نام لئے۔ ایک فہیم ہے اور دوسرا فیصل ہے۔ یہ گندہ انڈہ جب سے اسلام آباد آیا ہے، لوگوں پر تشدد کر رہا ہے۔

اس گندے انڈے نے پہلے اعظم سواتی کو غیر قانونی طور پر اٹھوایا، اسے ننگاکیا اور اس کے پوتوں کے سامنے اس پر تشدد کیا، فیصل اور فہیم نے شہبازگل کے ساتھ بھی یہی کیا تھا۔ عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران کہا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب بلاول بھٹو نے کراچی کے آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈر کے خلاف بیان دیا تو تم نے اسے اس کے عہدے سے ہٹا دیا، اب انہیں (فیصل اور فہیم) کو بھی ہٹاؤ۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگو تمہیں بدنام کررہےہیں جنرل باجوہ۔

ٹیگس