Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے بعد عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
    سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے بعد عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

سینیٹر اعظم خان سواتی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا نظام مکمل طورپرختم ہوچکا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ اللہ کا شکرادا کریں ،اللہ نے ہمیں ایک بہادر لیڈر دیا، نام نہاد جمہوری دور کے اندر سینیٹر کو ماورائے آئین گرفتار، تشدد کیا گیا، 17 سال سے سینیٹ کے اندر ہوں، آج اعظم سواتی نہیں ایک سینیٹر بول رہا ہے، وہ کون لوگ تھے جنہوں نے تشدد کیا، اللہ کا شکرہے سیسہ پلائی دیوارکی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا کے تمام انصاف کے فورمزپراپنا معاملہ اٹھاؤں گا۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ تمام سینیٹرز، پارلیمنٹرینز، وکلا کو پیغام دیتا ہوں اگر مجھے انصاف نہ ملا تو پارلیمنٹ اور عدلیہ کو بند کر دینا چاہیے، سینیٹرکے ساتھ ایک سنیئر وکیل بھی ہوں، انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں انصاف کا نظام مکمل طورپرختم ہوچکا ہے۔

ٹیگس