Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش دھماکہ 5 پولیس اہلکار جاں بحق و زخمی

اسلام آباد میں آئی ٹین فور کے علاقے میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پولیس کی گاڑیاں مشکوک گاڑی کا پیچھے کر رہی تھیں جیسے ہی پولیس وین قریب پہنچی تو گاڑی میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس