Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے عمران خان کا نیا مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے فوج سے کام لینے کی تجویز پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران بحران کے خاتمے کے لئے نئی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اپنا کام کرتی رہے اور فوج کی منظم فورس کو مافیاؤں کے خلاف استعمال کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کے لئے اس کے سوا کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ فوج طاقتور ادارہ ہے اس کی ضرورت تو پڑنی ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اعلی سطح کی بدعنوانی، منی لانڈرنگ، قبضہ گروہوں اور اسمگلنگ کے خلاف آئی ایس آئی سے کام لیا جائے تو ہم ایک اچھی حکمرانی دے سکتے ہیں ۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اس انٹرویو میں کہا کہ کیا وہ نا انصافی کو اس لئے قبول کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوجائے گی ؟
انھوں نے ملک میں انصاف قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف قائم نہ کیا گیا تو ملک ختم ہوجائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ سےا ن کا کوئی رابطہ نہیں ہے اگر ان سے بات کرنی ہو تو صدر مملکت ہی کرتے ہیں۔

ٹیگس