جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئےان سے تعلقات خراب ہوئے:عمران خان
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے سال 2023 کی پہلی پریس کانفرنس میں سابق آرمی چیف اور اسٹیبلشمنٹ پر حملے کئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے نئے عیسوی سال کے پہلے دن لاہور میں صحافیوں سے گفتگو، پریس کانفرنس اور ویڈیو پیغام میں ایک بار پھر سابق آرمی چیف پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر ہمدردی کررہے تھے ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ میں اب بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیٹ اپ کام کررہا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا مطلب ایک آدمی ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئےان سے تعلقات خراب ہوئے۔
عمران خان نے الزام لگایا کہ جنرل باجوہ نے امریکہ میں ان کے خلاف لابنگ کے لئے حسین حقانی کو ہائر کیا جنھوں نے ان کے خلاف وہاں مہم چلائی اور سابق آرمی چیف کو مشہور کیا۔
عمران خان نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود میں پاکستان چھوڑ کر نہیں بھاگ رہا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کیلئے آپ تیار رہیں۔