Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران نے پاکستانی پولیس پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی

ایران نے گزشتہ روز صوبے بلوچستان میں پاکستانی پولیس پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے نے ایک بیان جاری کر کے گزشتہ روز صوبے بلوچستان میں پولیس کے ٹرک پر ہوئے ایک دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ساتھ ہی پاکستان کے حکومت و عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

ایرانی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں حکومت و عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کے ساتھ ساتھ حملے میں زخمی ہونے والوں کے لئے خدائے سبحان سے شفائے کامل و عاجل کی دعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بلوچستان کے سیبی علاقے میں پولیس اہلکاروں کے حامل ایک ٹرک کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم نو اہلکار جاں بحق اور تیرہ زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت نازک تھی۔

اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری تکفیری، امریکی و صیہونی ٹولے داعش نے قبول کی ہے۔

ٹیگس