Mar ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں چیک پوسٹ پر حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں ایف سی کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے یہ حملہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں کیا ۔ 
رپورٹ کے مطابق بنوں میں سیکورٹی فورس ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی خبر ملتے ہی سیکورٹی دستوں کی اضافی نفری روانہ کی گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کیا لیکن دہشت گرد نکل بھاگنے میں کامیاب رہے ۔ 
اس حملے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔ 
پاکستان میں ان دنوں کالعدم تحریک طالبان کے حملوں میں شدت آگئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبا‏ئلی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی سرگرمیاں زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔ 

 

ٹیگس