پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، اسد قیصر
پاکستان کے سابق اسپیکر اور سینیئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے
سحر نیوز/ پاکستان: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت عوامی سطح پر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی آمادگی کا اعلان کرے ۔
انھوں نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ بیٹھنے اور آئین میں ترمیم کے لئے بھی تیار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہےکہ مذاکرات کے لئے با ضابطہ اقدام کرے ۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم اعلان کریں کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ہم مل بیٹھ کر معاملات طے کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کے درمیان بات چیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
انھوں نے اسی کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران حل کرنے کے لئے حکومت کے عزم پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی سامنے آنے والی ہر رکاوٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔