Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات، شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے مسئلے پر مشاورت کے لئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے اتحادی رہنماؤں کے ساتھ معاملات طے کئے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بعض اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی سے مذاکرات پر معترض ہیں ۔ 
یاد رہے کہ چند روز قبل حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ موجودہ حالات میں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے فلسفے اور دلائل کو تسلیم نہیں کرتے۔ 
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کی مہم جماعت اسلامی پاکستان نے شروع کی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اپنی اس مہم کے تحت وزیراعظم شہبازشریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے ملک کے اہم سیاستدانوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 

ٹیگس