پاکستان میں توانائی کے بحران کا واحد حل، ایران سے گیس کی منتقلی
پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر زور دیا ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی تسنیم احمد قریشی نے پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل ہی پاکستان میں توانائی کے بحران کا واحد حل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس گیس پائپ لائن کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو درکار توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر خارجہ اسد مجید خان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد اسلامی جمہوریہ ایران سے گیس کی منتقلی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کی تکمیل اب بھی پاکستانی حکومت کی ترجیح ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے خارجہ تعلقات کمیشن کے سربراہ محسن جاوید داوڑ نے بھی اسلام آباد حکومت کی جانب سے ایران سےگیس ٹرانسمیشن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاخیر اور پابندیوں کو بہانے کے طور پر استعمال کرنا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین طے پایا تھا کہ 2014 کے آخر تک گیس پائپ لائن پر عمل درآمد ہو گا اور ایران نے اس حوالے سے اپنا کام مکمل کیا لیکن پاکستان نے تقریبا 10 سال گذرجانے کے باوجود بھی اپنے وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا جبکہ پاکستانی عوام کو اس وقت گیس کی اشد ضرورت ہے۔