سرحدی گزرگاہوں پر آمد و رفت آسان بنائی جائے: طالبان کی پاکستان سے درخواست
طالبان انتظامیہ کے مہاجرین کے امور کے وزیر خلیل الرحمان حقانی نے پاکستان کے سفیر سے سرحدی گزرگاہوں پر آمد و رفت آسان بنانے کا مطالبہ کیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: طالبان انتظامیہ کے مہاجرین کے امور کے وزیر خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں تعینات پاکستانی سفیرعبیدالرحمان نظامانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ سرحدی گزرگاہوں پر افغان شہریوں کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرکے دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا راستہ ہموار ہوگا۔
انہوں نے افغان عازمین حج کے معاملے میں بھی پاکستان اور افغانستان کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔ طالبان کے وزیر اور پاکستان کے سفیر کے مابین ویزا جاری کرنے، سرحدی گزرگاہوں کی صورتحال بہتر بنانے، افغان پناہ گزینوں کی رہائی اور بینکوں میں افغان مہاجروں کے کھاتے کھلوانے سمیت کئی اور موضوعات پر گفتگو ہوئی ۔ پاکستان کے سفیر نے بھی اس موقع پر ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔