Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • گلگت بلتستان: سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی، 17 جاں بحق و زخمی

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ شاہراہ قراقرم میں تھلیچی کے مقام پر بس کو موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) محمد ایاز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں اور لاشوں کو کھائی میں گری ہوئی بس سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی لوگوں نے ریسکیو میں مدد کی، ہائی روف گاڑی لاہور سے گلگت جارہی تھی جس میں 18 سیاح سوار تھے۔

پولیس اور مقامی رضا کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ٹیگس