Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • عمران خان کی سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد ہائیکورٹ میں حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت 10 اگست کو ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10 اگست کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کردیا تھا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گواہوں کی فہرست کو غیرمتعلقہ قرار دیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گواہان پیش کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ٹیگس