Aug ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • ٹانک: سابق آئی جی خیبرپختونخوا کے بھائی اور سابق ناظم حبیب محسود اغوا کے بعد قتل

ٹانک میں سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی اور سابق ناظم حبیب محسود کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ملک غلام حبیب محسود کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے۔ واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس کی ایک گشتی پارٹی نے موٹرسائیکل سواروں کو دیکھا جو تیز رفتاری سے کچی روڈ سے مین روڈ کی جانب جا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ان کا تعاقب کیا جس پر موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گشتی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور گھنے جنگلوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ایک موٹرسائیکل کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور غلام حبیب کی لاش گونڈالا روڈ کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے سابقہ آئی جی پولیس کے بھائی کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس