Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس جانے کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے رفقاء کے ہمراہ سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی ایک سو سولہ سے جدہ کا سفر کیا، پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔

سعودی ایئر لائن کی پرواز چار ہزار سات سو پاس کلومیٹر سے زائد کا سفر پانچ گھنٹے ستائیس منٹ میں طے کرکے مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔

جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچیں گے جہاں سے اکیس اکتوبر کو خصوصی طیارے سے وہ پاکستان پہنچیں گے۔

 

ٹیگس