Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • اسلام آباد تہران کے ساتھ باہمی تعاون کی توسیع کا خواہاں

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی سطح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلام آباد، شنگھائی تعاون تنظیم میں تہران کے ساتھ تعاون کی توسیع کا خواہاں ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے تشکیل پانے والے اجلاس میں شرکت کے لئے بیشکک کے دورے پر قرقیزستان گئے ہوئے ہیں، ایران کے نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات میں سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ محمد مخبر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف اداروں کی سطح پر مشترکہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خيال ہوا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظيم میں ايران کی رکنیت کی حمایت کی ہے اور اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم میں تہران کے ساتھ تعاون کی توسیع کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کی سطح پر رضامندی کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

ٹیگس