Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • دو لاکھ بیس ہزار افغان مہاجرین پاکستان سے چلے گئے

پاکستان کی حکومت نے دو لاکھ بیس ہزار افغان مہاجرین کو ملک سے نکالے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ریڈیو پاکستان نے آج، پیر کو، بتایا کہ یکم نومبر سے غیر قانونی پناہ گزینوں کو ملک سے باہر نکالے جانے کے آغاز سے اب تک دو لاکھ بیس ہزار سے زیادہ افغان پناہ گزینوں کو ملک سے نکالا جا چکا ہے۔ اس درمیان حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

ایس پی سہراب گوٹھ کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب فلیٹس کی تلاشی لی گئی اور 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر افغانستان کی طالبان حکومت نے ابھی حال ہی میں دو لاکھ افراد کی واپسی کی خبر دی تھی۔

ٹیگس