مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے نگراں وزیراعظم کا یو ٹرن
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صیہونی حکومت کے وجود پر دو مملکت کے قیام کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے دوہرے موقف کا اظہار کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایسی حالت میں کہ ان کا ملک غاصب صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا اور اس سے اس کے سفارتی تعلقات بھی نہیں ہیں، اپنے ایک بیان میں اسلام آباد کے دوہرے موقف کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے روائتی موقف میں ممکنہ تبدیلی کی بات کہی ہے۔
انھوں نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق دو مملکت کے قیام کا نظریہ رکھتی ہے جبکہ اس فارمولے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انوارالحق کا کڑ نے اس سوال کے جواب میں کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے اسلام آباد کی جانب سے فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے جعلی ہونے اور اسے تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، کہا کہ حکمت عملی تبدیل ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے نظریات کے منافی اختیار کیا جانے والا کوئی بھی فیصلہ بالکل کوئی قباحت نہیں رکھتا۔