Dec ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ان کی ملاقات اور مذاکرات کو کامیاب بتایا جارہا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے ایک وفد نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات اور انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ہیڈکوارٹر میں مذاکرات کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

اس پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کے نئے حالات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے درمیان یہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے لئے میاں نواز شریف کا خصوصی پیغام لے کر آئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مخلوط حکومت میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا اور ہم نے مل کر مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔انھوں نے کہا کہ آئندہ بھی دونوں جماعتیں مل کر چیلنجوں کا مقابلہ کریں گی۔

ٹیگس