Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر امریکا پر سخت تنقید

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد امریکا کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر سخت تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اقوام متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی چیف ڈیلیگیٹ عثمان جدون نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کے بارے میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل، ایک مستقل رکن کے ویٹو کی وجہ سے مفلوج ہوکے رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹو پاور کے غلط استعمال نے ہمارے اس یقین کی تقویت کی ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاح ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی چیف ڈیلیگیٹ نے اسی کے ساتھ کہا کہ پاکستان صیہونی حکومت پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے جنوبی افریقا کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ بحران غزہ کی بنیادی وجہ اسرائيل کا طولانی قبضہ اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا انکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کا اپنے دفاع کے نام پر جواز نہیں پیش کیا جاسکتا۔
عثمان جدون نے کہا کہ غزہ کے عوام کا قتل بند کرنے سے صیہونی حکومت کا انکار، انسان دوستانہ امداد میں رکاوٹ اور غزہ کے عوام کو بے دخل کرنے کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس