نفرت کی سیاست سے ملک تقسیم ہو رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور پیپلز پارٹی کا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےلاہور میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر طنز کرتے ہیں کہ آپ کی تعداد کم ہے، آپ لاہور کیوں آئے ہیں، ان کو سمجھائیں کہ لاہور میرا بھی شہر ہے، ہم 72 کے قافلے سے ہیں، چاہے تعداد کم ہی کیوں نہ ہو بھرپور مقابلہ کریں گے، قائد عوام کی پھانسی کی سزا پر لاہور کے شہریوں نے اپنے آپ کو جلایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں اس سے ملک تقسیم ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرے گی، ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں گے، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہا ہے وہ ہمیں نظر آرہا ہے، جو دہشت گرد ملک میں سر اٹھا رہے ہیں ان کا سر میں خود کاٹوں گا‘۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے انتخابات کے لیے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے منشور تیار کیا ہے۔