Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: انتخابی دھاندلی کے خلاف بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال

پہیہ جام ہڑتال کی کال چار جماعتی اتحاد بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نےدی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان میں چار جماعتی اتحاد نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آج شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔ شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہےاورمختلف مقامات پر شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں ۔ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چمن سے کراچی، سبی سے جیکب آباد، لورالائی سے ڈی جی خان، ژوب ڈی آئی خان، نوشکی سے تفتان، گوادر، تربت، خضدار، رتو ڈیرو شاہراہیں پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے بند ہیں جبکہ شاہراہوں سے مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹ غائب ہونے کے باعث بیشتر سڑکیں ویران ہیں۔

بی این پی کے رہنما غلام نبی مری کا کہنا ہے کہ  الیکشن میں دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کی صوبے میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ٹیگس