Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • سندھ اسمبلی کے باہراپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ، جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم حقیقی نے 24 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: جے ڈی اے کے چیف کوارڈینیٹر صدر الدین شاہ راشدی، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا راشد سومرو، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور دیگر پانچ جماعتوں نے اگلے لائحہ عمل کیلیے دس رکنی مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی جو اگلے لائحہ عمل کا تعین کرے گی۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے منتخب ہونے والے ارکان کل حلف نہیں اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس کل 24 فروری کو طلب کیا گیا ہے، جس میں نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

 

ٹیگس