Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • صدر پاکستان کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی جبکہ وزیراعظم کیلئے شہباز شریف اورعمرایوب مد مقابل

صدر پاکستان کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی جبکہ وزیراعظم کیلئے شہباز شریف اورعمرایوب کے مابین مقابلہ ہو گا۔

سحر نیوز/ پاکستان: قومی اسمبلی کل نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔

وزارت عظمی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

قائد ایوان کےلیے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم قرار دے دیا جائے گا۔

شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ اور عمر ایوب خان کو 90 سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب صدر پاکستان کے انتخاب کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر پاکستان کی نشست کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے صدر کے لئے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس