Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے مابین اختلافات کی برف پگھل رہی ہے؟

پاکستان میں نئی حکومت کے پہلے ہی مہینے میں ہندوستان سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تیسری بار ہندوستان سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تجارت میں تعطل کے باوجود پاکستان کا ہندوستان سے درآمدات پر انحصار ہے اور وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مارچ دوہزار چوبیس میں ہندوستان سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اڑتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے-

گزشتہ ماہ ہندوستان سے درآمدات کا حجم دو کروڑ تہتر لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ دوہزار تیئیس میں ایک کروڑ پچاسی لاکھ ڈالرتھا۔

پاکستان نے اگست دوہزارانیس میں ہندوستان کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔ بعدازاں پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال جنوری اورگزشتہ سال فروری، مئی میں بھی ہندوستان سے درآمدات بڑھی تھیں لیکن نگراں حکومت نے ہندوستان میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کےساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

ٹیگس