Apr ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • علاقے میں کشیدگی کی اصلی وجہ اسرائیلی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

پاکستان نے اسرائیلی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کو علاقے میں کشیدگی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات خطے میں کشیدگی کے بنیادی عامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملے سے حالات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے تہران اسلام آباد کی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔

ٹیگس